معروف بھارتی اسٹار اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کے خلاف بشنوئی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج بشنوئی برادری نےسلیم خان کے حالیہ بیان کے بعدکیا ، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان خان کو 1998 کے بلیک بک کیس میں بیگناہ قرار دیا تھا۔
بشنوئی برادری کا اپنےبیان میں کہنا تھا کہ ہم بشنوئی ہیں، ہم کسی کی عزت کو بغیر وجہ نقصان نہیں پہنچاتے۔ سلیم خان کی باتیں غلط ہیں اور یہ لوگوں کو گمراہ کرنے والی ہیں۔ کالے ہرن کیس میں انصاف کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ سلیم خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا بیٹا کبھی کسی جانور کو نقصان نہیں پہنچا ئیگا۔ تاہم بشنوئی برادری، جس کے نزدیک کالے ہرن انتہائی مقدس حیثیت رکھتے ہیں، اس بیان سے سخت ناراض ہے اور خان فیملی سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیجنڈ موسیقار الطاف حسین طافو انتقال کرگئے
سلمان خان اور سلیم خان کو حالیہ عرصے میں کئی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جن میں کچھ لارنس بشنوئی کی جانب سے تھیں۔ اپریل میں ان کے رہائشگاہ پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا ، جس کے بعد سے حکومت نے خان فیملی کو اعلیٰ سطح کی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔