گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عدل اور انصاف کا نظام ٹھیک ہوئے بغیر ملک ترقی کی راہ پر نہ گامزن ہو سکتا ہے اور نہ ہی ٹھیک ہو سکتا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ قائد ملت شہیدذوالفقارعلی بھٹو کو 50 سال بعد انصاف ملا، میں یہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں اگر ذمہ دار ادارے اپنا اپنا کردار ادا کر یں تو سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ19 ویںترمیم غلط ہوئی ہم قبول کرتےہیں، ہم امن کانفرنس کیلئےوزیر اعلیٰ ہاؤس کے پی گئے، فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید کے نشتر چلا ئے اور کہا کہ علی امین گنڈا پور کے پی کے وزیراعلیٰ ہیں، امن وامان قائم کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے۔
یہ بھی پڑھیںِ:27آئینی ترمیم ہو یا 28ویں ،بھر پور مخالفت میں کھڑے ہو نگے :شیخ وقاص
کل پشاور مین آگ لگی آج تک اس پر قابو نہیں کیا جاسکا کیونکہ ساری مشینری وہ احتجاج میں استعمال کرتے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھاکہ علی امین گنڈا پور کے پاس اب ایک مہمان موجودہے ،اب وہ مہمان نے فیصلہ کرنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے کیا کرنا ہے، اس وقت شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم ہیں کسی کو اچھا لگے یا نہ لگے۔