عمران خان کو ملنے والے ریلیف کے پیچھے زیک گولڈ اسمتھ کا ہاتھ ہے: شرجیل میمن

عمران خان کو ملنے والے ریلیف کے پیچھے زیک گولڈ اسمتھ کا ہاتھ ہے: شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف دیا جا رہا ہے، اور اس کے پیچھے ان کی سابقہ اہلیہ اور سابق سالے زیک گولڈ اسمتھ کا کردار ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران خان وہ ہیں جو پہلے کہتے تھے کہ ہم غلام نہیں ہیں اور غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں سازش کے تحت نکالا گیا، لیکن آج پی ٹی آئی کی قیادت انہی ممالک کے سامنے جھک گئی ہے جن پر وہ الزام عائد کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : 27 ویں ترمیم بھی لائی جائے گی، وزیر اعظم اور بلاول بھٹو ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی حمایت میں اسرائیلی لابی پوری دنیا میں سرگرم ہے اور گولڈ اسمتھ گروپ بھی اس کام میں ملوث ہے،  ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ یہ تانے بانے عمران خان کو ریلیف دلانے کے لیے بنے ہیں۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں پر پابندی بھی ختم ہو چکی ہے، اور یہ واضح ہے کہ ان کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *