ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے آخری موقع

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے آخری موقع

موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے یہ ایک آخری موقع ہے۔ 30 نومبر تک شہری فوری لرنر اور فوری لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم 30 نومبر کے بعد موٹرسائیکلسٹ کو لرنر پرمٹ کے لیے 42 دن کی مدت مکمل کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹرسائیکلسٹ کے لیے لائسنس کے حصول میں خصوصی رعایت فراہم کی ہے۔ ٹریفک پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 30 نومبر کے بعد 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا، اس لیے موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں کو چاہیے کہ وہ 30 نومبر سے پہلے اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں سب سے سستا اور مہنگا پیٹرول کہاں دستیاب ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

یکم دسمبر سے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس کے موٹرسائیکلز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ 30 نومبر تک انتظار و قطار سے بچنے کے لیے بڑے شہروں میں 24 گھنٹے دو شفٹوں میں لائسنسنگ سینٹر کام کر رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والی اس سہولت سے 11 لاکھ سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے لائسنس حاصل کیا۔ یاد رہے کہ دوران ڈرائیونگ ، ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتمادی کی علامت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *