منظور وسان نے عمران خان سے متعلق نیا خواب دیکھ لیا

منظور وسان نے عمران خان سے متعلق نیا خواب دیکھ لیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سردیوں کے بعد گرمیاں بھی جیل میں گزاریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق منظور وسان نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے اور عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ اور عوام کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نقص تلاش کریں، 10 لاکھ ڈالر انعام پائیں، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا اعلان

منظور وسان نے مزید کہا کہ وہ پنجاب میں دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے کے مخالف ہیں۔ واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کچھ عرصہ مزید جیل میں رہیں گے اور وہ اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں ہی محصور رہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج کروا کر ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر فیصلہ کرنے والے ان کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھڑکوں نے بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا 125 تین سالہ قسطوں پر کتنے کا ملے گا؟ خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ حکومتی نظام جاری رہے گا، لیکن چہرے تبدیل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے شہباز شریف کو سمجھدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ حالات میں شہباز شریف کوئی خاص کارنامہ انجام دیتے ہیں تو وہ محفوظ رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *