معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے: محمد اورنگزیب

معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے: محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام ریٹنگ ایجنسیاں کہہ رہی ہے پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے، معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہو، ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے۔

 وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ نان فائلر کی اصطلاح ختم کررہے ہیں، نان فائلر گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکے گا، نان فائلر سے متعلق ہمیں قانونی کور کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیارتوں کی آڑ میں50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے عراق میں غیرقانونی طور پر مقیم ہونے کا انکشاف

محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نمائندوں سے ملاقات کی، امریکا میں بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں مثبت رہیں، اسٹیک ہولڈرز نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کو سراہا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن ہے، ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں گرانٹ دے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *