نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی جیل سندھ کی تنخواہ میں 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ۔ اسی طرح ڈی آئی جی، اے آئی جی اور سینئر سپرنٹنڈنٹ گریڈ 19 کے افسران کی تنخواہوں میں 66 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید برآںایس پی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی تنخواہوں میں 51,200 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی تنخواہ میں ماہانہ 29,200 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل اور دیگر عملے کو 19,688 روپے اضافی ملیں گے۔