یکم نومبر سے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا کمی ؟ اہم خبر

یکم نومبر سے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا کمی ؟ اہم خبر

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عالمی تیل کی مارکیٹ میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ کشیدگی بڑھتی ہے تو تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ عالمی منڈی کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ سکتے ہیں، جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر عالمی تیل کی قیمتیں مزید بڑھتی ہیں تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں 5 سے10 روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا 125 تین سالہ قسطوں پر کتنے کا ملے گا؟ خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 15 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

حکومت نے یہ فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ یکم نومبر کے بعد کی صورت حال کا قریبی جائزہ لیا جا رہا ہے، اور عوام کو جلد ہی نئے قیمتوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *