دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

دو روز کمی کے بعد سونے کی  قیمتوں میں  اچانک بڑا اضافہ

گزشتہ دو سیشنز میں کمی کے بعد ہفتے کے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد بین الاقوامی نرخوں میں اضافہ ہوا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا 125 تین سالہ قسطوں پر کتنے کا ملے گا؟ خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

جمعہ کو سونے کی قیمت 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثناء ہفتہ کے روز سونے کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ ہوا۔ صرافہ ایسویسی ایشن کے مطابق قیمت 2,748 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) تھی اور دن کے دوران اس میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔ خیال رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

حالیہ ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور آئندہ امریکی انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے محفوظ اثاثوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *