ہنڈا 125 تین سالہ قسطوں پر کتنے کا ملے گا؟ خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

ہنڈا 125 تین سالہ  قسطوں پر کتنے کا ملے گا؟ خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد کالے رنگ کی ہونڈا سی جی 125 خریدنا پسند کرتی ہےکیونکہ یہ سڑک پر خوبصورت نظر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی جی 125 اس کی پائیداری ، رفتار اور ایندھن کی کارکردگی کے لئے جانا جاتا ہے۔ موٹر سائیکل عام طور پر سفر کے لئے استعمال کی جاتی ہے اور اس کی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے سواروں کی طرف سے پسند کیا جاتا ہے۔ ہونڈا سی جی 125 کا نیا ڈیزائن ہوا کے خلاف مزاحمت کو کم کرتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

اس میں 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن ہے جس میں کک اسٹارٹ آپشن اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں مختلف حریفوں کی موجودگی کے باوجود ہونڈا سی جی 125 کی فروخت میں اضافہ جاری ہے۔ ہونڈا سی جی 125 دو رنگوں سرخ اور سیاہ میں دستیاب ہے۔

نئی ہونڈا 125 تقریبا 45 کلومیٹر فی لیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے جس کی وجہ سے یہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بہترین انتخاب ہے۔ ہونڈا سی جی 125 تقریباً 45 کلومیٹر فی لیٹر کی ایندھن کی اوسط فراہم کرتی ہے، جو پاکستان میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ایک بہترین انتخاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لیے بری خبر

ہونڈا سی جی 125 بلیک کی قیمت:

اکتوبر 2024 کے لیے ہونڈا سی جی 125 بلیک کی قیمت 234,900 روپے ہے، جو بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہے۔

ہونڈا سی جی 125 کی تین سالہ قسطوں کا منصوبہ:

بینک الفلاح نے ہونڈا سی جی 125 بلیک کے لیے 36 ماہ کی قسطوں کا منصوبہ متعارف کرایا ہے، جس میں 2.50 فیصد پروسیسنگ فیس بھی شامل ہے۔ بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تین سالہ منصوبے کے تحت ہونڈا سی جی 125 بلیک کی ماہانہ قسط 10 ہزار 888 روپے ہوگی۔

موٹر سائیکل 28 ورکنگ دنوں کے اندر صارف کو فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *