بلغاریہ کی نابینا پیشگوئ بابا وانگا نے پیشگوئی کی ہے کہ 2025 میں یورپ میں ایک تباہ کن جنگ واقع ہو گی، جس کے نتیجے میں آبادی میں نمایاں کمی ہوگی۔ ان کے مطابق زوال اور تباہی کا یہ عمل آئندہ برس سے شروع ہو جائے گا۔
وانگا نے کہا ہے کہ یورپ میں ایک بڑے تنازع کا آغاز ہو گا جو براعظم کی آبادی کو شدید متاثر کرے گا۔ یہ پیشگوئیاں موجودہ جغرافیائی تناؤ کے پس منظر میں خاص طور پر پریشان کن ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 2025 میں ایک ایسا کائناتی واقعہ رونما ہوگا جس کا انسان تصور بھی نہیں کر سکتا، اور دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہو جائے گا، حالانکہ انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔
ان کے مزید دعووں میں یہ شامل ہیں کہ 2043 تک یورپ مسلم حکمرانی کے تحت آئے گا اور 2076 تک عالمی سطح پر کمیونسٹ حکومت دوبارہ قائم ہو جائے گی۔بابا وانگا کی یہ خطرناک پیشگوئیاں عالمی امن و استحکام کے لیے ایک تنبیہ کے طور پر کام کرتی ہیں، جو جغرافیائی تناؤ، ماحولیاتی انحطاط اور معاشرتی عدم استحکام جیسے چیلنجز کی عکاسی کرتی ہیں، کیونکہ دنیا غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسان 2028 تک زہرہ پر جائے گا، 2170 میں زمین میں شدید قحط پڑے گا، اور 3005 میں انسان مریخ پر پہنچے گا، جہاں جنگ ہو گی۔ مزید برآں 3797 سے زمین کی تباہی کا آغاز ہوگا اور 5079 کائنات کا خاتمہ ہوگا۔
بابا وانگا کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں، جن میں 2024 میں جنگوں میں اضافے، ٹوئن ٹاورز حملے، یوکرین میں چرنوبل حادثہ، شہزادی ڈیانا کی موت، دوسری جنگ عظیم، سوویت یونین کا خاتمہ، اور کئی دیگر بڑے واقعات شامل ہیں۔