متحدہ عرب امارات: ڈرائیونگ کے لیے عمر کی حد میں کمی کردی گئی

متحدہ عرب امارات: ڈرائیونگ کے لیے عمر کی حد میں کمی کردی گئی

متحدہ عرب امارات نے نئے قوانین کے تحت ڈرائیونگ کیلئےعمر کی حد کم کر کے 17 سال مقرر کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای حکومت کی جانب سے نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں نئے ٹریفک قوانین سے متعلق نئے حکم نامے کا اعلان کیا جس کے مطابق اب ڈرائیونگ کی کم از کم عمر اب 17 سال مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل متحدہ میں کم سے کم ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے عمر کی حد 18 سال تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سی ڈی 70 کی اکتوبر کیلئے قیمت سامنے آگئی

واضح رہے کہ یہ اعلان ایک نئے قانون کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق پیدل چلنے والوں کو ایسی سڑکیں عبور کرنے سے منع کر دیا گیا ہے جہاں گاڑیوں کی حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *