مسلم لیگ (ن) کےمرکزی رہنما و سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی کو تسلیم کرنا یا پارلیمنٹ کے فیصلوں کو ماننا ہو ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام جگمگاتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا، شیخ وقاص اکرم کا الزام
ان کا کہنا تھا کہ بے لگام اختیارات کو آئینی حدود کے دائرہ میں رکھنا ، جسٹس قاضی فائز کے جمہوری اقدار پر یقین کا مظہر ہے۔ مسلم لیگی سینیٹرکا کہنا تھا کہ منتخب عوامی نمائندوں کو ہتھوڑے سے کچلنے کی روایت ختم کرنے پر آپ تحسین کے مستحق ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور:طالبہ سے مبینہ زیادتی کا غیرمصدقہ واقعہ، سوشل میڈیا مہم چلانے والے 16 افراد گرفتار
ان کا مزیدکہنا تھا کہ فیصلوں کو کتاب اورقانون کے تابع کرنے کا سنہرا سبق قابل تعریف بھی اور قابل تقلید بھی ہے۔