بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں : بیرسٹر سیف کا بیان

بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں : بیرسٹر سیف کا بیان

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ، مخالفین ڈیل کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈیل جو کرتے ہیں وہ شریف فیملی کی طرح لندن یا سعودی عرب بھاگ جاتے ہیں ، بشریٰ بی بی رہائی کے بعد کسی بیرون ملک نہیں گئیں بلکہ پشاور پہنچی ہیں۔ ڈیل وہ کرتے ہیں جو گاڑیوں کی ڈگی میں چھپ کر جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جیل سے رہا کردیا گیا

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ڈیل مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بہادری کے ساتھ جعلی مقدمات کا ڈٹ کر سامنا کیا۔ بشریٰ بی بی کوبانی و چیئرمین تحریک انصاف پردباؤ ڈالنے کے لئے گرفتار کیا گیا تھا، مشکل وقت میں بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی پشاور سے افغانستان جا سکتی ہیں، لیگی رہنما سنبل ملک

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *