انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب سے ایک ایسے فیچر کی تیاری کی جا رہی ہے جو کہ میسیجنگ ایپلی کیشن کے صارفین کو بہت پسندآنیوالی ہے۔
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر فیس بک ریلز اور انسٹاگرام ویڈیوز میں میوزک شامل کرنے جیسا فیچر پیش کیا جائے گا، جس پر ماہرین کی جانب سے کام جاری ہے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین جب بھی اسٹیٹس یا اسٹوری میں اپنی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو انہیں اس میں میوزک شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔
مذکورہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام ریلز اور اسٹوریز کی طرح صارفین کو اسٹوریز میں میوزک لگانے کا آپشن فراہم کرے گا۔
صارفین جیسے ہی تصویر یا ویڈیو کو شیئر کریں گے تو ان کے پاس اس میں میوزک یا گانا شامل کرنے کا بٹن سامنے آجائے گا اور صارفین گانے کو انسٹاگرام اور فیس بک پر تلاش کرنے کی طرح تلاش کرکے اسے اسٹوری میں شامل کر سکیں گے۔
فوری طور پر مذکورہ فیچر پر آزمائش بھی شروع نہیں کی گئی ہے، تاہم جلد ہی اس پر آزمائش شروع کردی جائے گی، اس کے بعد اسے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس تک پیش کردیا جائے گا۔