لاہور میں نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے غیرمصدقہ واقعے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پرمہم چلانے والے 16 افراد گرفتار کرلیے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ فیک نیوز پھیلانے والے 138اکاؤنٹس بلاک کروائے گئے ہیں جبکہ توڑپھوڑ اور تشدد میں 40 طلبہ ملوث تھے جن کی شناخت کرلی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پرجعلی مہم چلاکر انتشارپھیلانے والوں کےخلاف کارروائی جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر غیر مصدقہ خبر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں طلبہ نے احتجاج کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔