اسلام آباد کی پلاننگ کرنے والے محکمے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر سے 6 ائیر کنڈیشنر مبینہ طور پر چوری ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ پلاننگ سے 6 اے سی چوری اورنامعلوم چور سی سی ٹی وی کیمروں اور سیکیورٹی انتظامات کے باوجود سامان چوری کر کے لے گئے۔ سی ڈی اے شعبہ پلاننگ ست تین اے سی کے آوٹر کھول کر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ سی ڈی اے شعبہ پلاننگ کے آفس سے مبینہ طور پر چور تین اے سی کے آؤ ٹر کھول کر لے گئے۔
اس حوالے سے ترجمان سی ڈی اے نے کہا کہ چور گذشتہ رات سی ڈی اے سے سامان چوری کر کے فرار ہوئے ہیں اور اس بارے میں معاملہ ابھی نوٹس میں آیا ہے اسکی انکوائری کر رہے ہیں۔