حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر اطلاعات نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ نیپرا نے حال ہی میں ملک بھر میں فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ کی کمی کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت نے ایک یونٹ سے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 50 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے 201 سے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے 45 ارب روپے کی سبسڈی دی۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی سستی کردی

وزیر اطلاعات نے وضاحت کی کہ ہر سال وفاقی حکومت 300 یونٹ تک کے صارفین کو 276 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 174 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے، جبکہ لائف لائن اور نان لائف لائن کنزیومرز کو بھی سالانہ بنیادوں پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اس سال صارفین کو زیادہ سبسڈی فراہم کی گئی ہے اور پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے کے اقدام سے معیشت کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجلی کے معاملے پر حکومت کی بھرپور توجہ ہے اور جولائی سے ستمبر تک سبسڈی دینے، فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ، اور آئی پی پیز کی بندش سے بجلی کے بلوں میں نمایاں فرق پڑا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ سردیوں میں بجلی کے بل کم آنے کی توقع ہے اور اگلی گرمیوں سے پہلے مزید قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جس سے مثبت معاشی اشاریئے مل رہے ہیں۔

انہوں نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ 8 مزید آئی پی پیز کے ریٹس کم کیے گئے ہیں، جس سے کئی سو ارب روپے کی بچت ہوگی۔ وزیر اطلاعات نے یقین دلایا کہ حکومت معاشی بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے اور بجلی کے معاملے پر پوری توجہ دی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *