موٹرسائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

موٹرسائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہش مند شہریوں کے لیے یہ آخری موقع ہے کہ وہ 30 نومبر تک فوری لرنر اور فوری لائسنس حاصل کریں۔

30 نومبر کے بعد موٹرسائیکلسٹ کو لرنر پر 42 دن کی ٹائم پریڈ مکمل کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹرسائیکلسٹ کے لیے خصوصی رعایت دی تھی۔

مزید پڑھیں: پنجاب ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام: 7 ہفتوں میں 10 لاکھ موٹر سائیکل لائسنس جاری

ترجمان ٹریفک پنجاب نے واضح کیا کہ 30 نومبر کے بعد 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا لہذا موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والے شہری اس سہولت سے قبل از وقت فائدہ اٹھائیں۔

یکم دسمبر سے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس والے ڈرائیورز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

شہریوں کی سہولت کے لیے بڑے شہروں میں 24 گھنٹے دو شفٹوں میں لائسنسنگ سنٹر کام کر رہے ہیں تاکہ انتظار کی طویل قطاروں سے بچا جا سکے۔

گزشتہ ماہ سے جاری اس سہولت سے 11 لاکھ سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *