انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک پر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے دوران 20، 20 ہزار روپےکے مچلکوں کے عوض دونوں کو ضمانت دیدی۔
یاد رہے کہ 22 اکتوبر کو علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔ قبل ازیں 19 اکتوبر کو عدالت نے ان کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی۔
گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی، جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے رہائی پا کر پشاور پہنچ گئی تھیں۔