ہمیں نامزد چیف جسٹس سے مسئلہ نہیں، آئینی ترمیم پر اعتراض ہے : علی محمد خان

ہمیں نامزد چیف جسٹس سے مسئلہ نہیں، آئینی ترمیم پر اعتراض ہے : علی محمد خان

شپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہمیں جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی سے مسئلہ نہیں بلکہ حکومت کی آئینی ترامیم پر اعتراض ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا بطور چیف جسٹس تعیناتی خیبر پختونخوا کے لئے باعث فخر ہے ، ہم پُر اُمید ہیں کہ نئے چیف جسٹس انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے آئینی ترامیم کا پراسیس عمل میں لایا گیا اس کی وجہ سےسپریم کورٹ کی طاقت کو کم کیا گیا ہے ، ہم ججز اور وکلاء سے اپیل کرتے ہیں کہ عدلیہ کو مضبوط کر نے کے لئے آگے آئیں ہم آپ کا ساتھ دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ملاقات

عدلیہ کمزور ہو تو ملک بنانا ریپبلک بن جاتا ہے ۔ رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رہائی کے لئے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں پڑی ، ہم ڈیل کے الزامات کو مستردکرتے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون خانہ ہیں بھلا ان کی رہائی میں کیا ڈیل ہو سکتی ہے ؟۔ ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اُمید کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کی بھی رہائی ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *