ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کو اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے، عدالت عظمیٰ کے ججوں کو ایک ہو جانا چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق ماہر آئین و قانون اعتزاز احسن کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوان کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کو کئی مرتبہ کہا گیا ایک پارٹی کے کیسز کو نہ سنیں ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں؟فیصل واوڈا نے بتا دیا
ان کا کہنا تھا کہ میں 6سال سے کہہ رہا ہوں سپریم کورٹ میں بہت بڑی دراڑ ہے، سپریم کورٹ کی دراڑ بہت سنگین ہے۔ اعتزازاحسن کا مزید کہنا تھا کہ توہین عدالت کرنے والوں عناصر کے خلاف سپریم کورٹ کو سخت نوٹس لینا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ترجمان دفتر خارجہ کا عراق جا نیوالے پاکستانی شہریوں کیلئےاہم بیان آگیا