پاکستان نے عراق جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے خطے میں ہونے والی پیش رفت کے پیش نظر عراق جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک صور ت حال مستحکم نہیں ہو جاتی اور ایئرلائن آپریشن معمول پر آجاتا ہے تب تک انتہائی احتیاط برتیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اجلاس میں بشریٰ بی بی کے پشاور جانے پر تشویش کا اظہار
مزید معلومات اور سہولت کے لیے بغداد میں پاکستانی سفارت خانے سے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔+964-783 495 0311، +964- 772 997 7773
یہ بھی پڑھیں:حلقہ پی بی 44؛ عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار