نیپرا نے بجلی سستی کردی

نیپرا نے بجلی سستی کردی

نیپرا نے بجلی کے صارفین کے لیے ایک ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی ایف سی اے کی مد میں ماہ اگست کے بلوں پر لاگو ہوگی۔ نیپرا نے قیمت میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

سی پی پی اے نے فی یونٹ قیمت میں 57 پیسے کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 26 ستمبر 2024 کو عوامی سماعت کی تھی۔ نیپرا نے یہ فیصلہ صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا۔ نیپرا کے مطابق جن صارفین کو بل موصول ہو چکے ہیں، انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔

یہ قیمتوں میں کمی ڈسکوز کے تمام صارفین پر لاگو ہوگی، سوائے لائف لائن صارفین کے۔پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر یہ اطلاق نہیں ہوگا، اور کے الیکٹرک کے صارفین بھی اس کمی سے مستفید نہیں ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *