آٹا ، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

آٹا ، کوکنگ آئل  اور گھی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوے کے باوجود آٹا، کوکنگ آئل اور گھی جیسی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے صارفین کے پاس 5 کلو آٹے کا تھیلا 630 سے 650 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں ۔ اسی طرح 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1200 سے 1300 روپے کے درمیان رہی جبکہ اس سے پہلے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 سے 1200 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی کی رہائی کا خیر مقدم ،عمران خان جلد رہا ہونگے، بیرسٹر گوہر

پاکستان میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر پام آئل کی قیمتوں میں 200 ڈالر کا اضافہ ہے جو اس وقت 1100 ڈالر فی ٹن ہے۔

پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے کہا کہ گھی، تیل اور آٹے جیسی اشیائے ضروریہ کی خریداری کے حوالے سے حکومت کی ٹیکس پالیسی کا خمیازہ عوام اور درآمد کنندگان دونوں بھگت رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *