بلوچستان حکومت نے ہندو ملازمین کے لیے دیوالی کے موقع پر 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سےہندو ملازمین کیلئے 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔ جس کے تحت ہندو ملازمین کو جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ملے گی۔ اتوار کی چھٹی شامل کرنے پر ملازمین کو مجموعی طور پر 4 چھٹیوں کا فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ احکامات تمام سرکاری محکموں پر نافذ ہوں گے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے ہندو ملازمین کو دیوالی کے موقع پر تنخواہ مہینہ ختم ہونے سے ایک ہفتہ پہلے ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ ہندو کمیونٹی دیوالی 1نومبر کو منائے گی اور اس کے پیش نظر مراد علی شاہ کی حکومت نے ہندو ملازمین کو 25 اکتوبر کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا۔ محکمہ خزانہ سندھ نے اس حوالے سے سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔