چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نےکہا ہے کہ چیف جسٹس بننے کی آفر قبول کرنا یا نہ کرنا جسٹس یحیی ٰآفریدی کا صوابدید ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ جسٹس آفریدی چاہیں تو عہدہ سے انکار کریں چاہیں تو قبول کریں یہ انکی صوابدید ہے۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہم سمجھتے ہیں 26 ویں ترمیم ہی غیر آئینی ہے اورہمارا مطالبہ تھا کہ سینئر موسٹ کو چیف جسٹس تعینات کیا جائے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کو دو حصوں میں تقسیم کرکے صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ