خیبر پختونخوا کو دو حصوں میں تقسیم کرکے صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ

خیبر پختونخوا کو دو حصوں میں تقسیم کرکے صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ

رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم میں ہم نےانتظامی بنیادوں پر صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق آئینی ترمیم پر رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتظامی بنیادوں پر صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم عوام کے مفاد میں ہے۔ آئینی ترمیم کی کامیابی میں چئیر مین بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمن اور دیگر جماعتوں کا اہم کردار ہے۔آئینی ترمیم میں ہم نے صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ ہیش کردیا ہے۔ صوبہ ہزارہ انتظامی بنیادوں پر قائم کرنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں۔ خیبر پختونخوا کے لوگ پی ٹی آئی کو پتہ نہیں کیوں ووٹ دیتے ہیں ووٹ سوچ سمجھ کر دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بچوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے دینے کا اعلان

سردار یوسف کا کہنا ہے کہ اب بھی جو حکومت ملی ہے پروپیگنڈہ کے ذریعے ملی ہےعوام کیلئے کچھ نہیں کرسکے۔ اس صوبے کے وسائل استعمال کرکے وزیر اعلی کبھی اسلام آباد پر اور کبھی لاہور پر چڑھائی کرتا ہےاس لئے تو اسے مینڈیٹ نہیں ملا۔اس لئے ہزارہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے صوبے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی علیحدہ ملک کا مطالبہ نہیں کر رہے بلکہ عوام اور علاقے کی ترقی کے ایک انتظامی یونٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ایس ای او کانفرنس کی کامیاب سے پاکستان پر اعتماد بحال یوا ہے۔ ایس ای او کانفرنس کی راہ میں بڑی رکاآوٹیں تھی سب کو ختم کرکے حکومت نے کانفرنس کو کامیاب بنایا۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *