لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر اسکولوں کے کھلنے کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک 8:45سے 2:45 تک سکولز کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز اسکولز میں 12:45 پر چھٹی ہو گی اور اساتذہ 8:30 سے 1 بجے تک سکول میں رہیں گے۔ یہ نیا وقت 28 اکتوبر سے 31 جنوری 2025ء تک نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کی اسمبلی اب کلاس رومز میں ہوگی اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ لاہور کی فضائی آلودگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں 31 جنوری 2025ء تک ہر قسم کی آتش بازی پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔
عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اسموگ سے بچنے کے لیے ماسک پہنیں اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔