نئے چیف جسٹس پاکستان، پی ٹی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا

نئے چیف جسٹس پاکستان، پی ٹی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے جو بھی نئے چیف جسٹس ہونگے، ہماری پارٹی انکے ساتھ کھڑی ہو گی۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بیرسٹر گوہر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں نئے چیف جسٹس پاکستان کے معاملے پر اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں اراکین نے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کو سراہا، یہ کہتے ہوئے کہ پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ ایک درست فیصلہ تھا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے سے نمائندگی متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت قانون کا جسٹس یحیی آفریدی کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری

کور کمیٹی نے واضح کیا کہ جو بھی چیف جسٹس ہوگا، تحریک انصاف اس کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے حکومت سے سنیارٹی کو مدنظر رکھنے کی بھی درخواست کی اور یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس کو اپنے عہدے کا پاس رکھتے ہوئے انصاف پر فیصلے کرنے چاہئیں۔

اجلاس میں آئینی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور انہیں چیلنج کرنے پر غور کیا گیا۔ کور کمیٹی نے چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دی جاتیں تو کمیٹی میں نمائندگی میں اضافہ ہوتا۔

اجلاس میں بانی تحریک انصاف اور ان کی بہنوں کی رہائی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ کور کمیٹی نے احتجاج سے متعلق اراکین سے تجاویز طلب کیں اور بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے ہر فورم پر معاملہ اٹھانے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لیے بری خبر

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ نورین خانم اڈیالہ جیل گئی ہیں اور پارٹی کو اس بات کا علم نہیں تھا۔ پارٹی رہنما نے معذرت کی کہ اگر پارٹی کو معلوم ہوتا تو وہ سب بھی ان کے ہمراہ جاتے۔

کور کمیٹی کے ارکان نے فیصلوں پر بروقت اعتماد میں نہ لینے کے بارے میں شکوے شکایت کیں، جس پر پارٹی قیادت نے انہیں آئندہ کے لیے مکمل یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کور کمیٹی کا اجلاس ہر جمعہ کے روز منعقد کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *