احسن بھون چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حمایت میں سامنے آگئے

احسن بھون چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حمایت میں سامنے آگئے

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر احسن بھون کا کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی میرٹ پر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے احسن بھون کا کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ کی بطور چیف جسٹس آف سپریم نامزدگی پسند یا نہ پسندیدگی کی بنیاد پر نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی غیرمتنازع جج ہیں، ان کا چیف جسٹس پاکستان نامزد کرنا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم سے عدلیہ میں سیاسی مداخلت بڑھے گی : بیرسٹر سیف کا بیان

احسن بھون کا مزیدکہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور جج آئین و قانون کے تحت فیصلے دیئے ہیںاور کبھی کسی کی حق تلفی نہیں کی ۔ دوسری طرف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت کا کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی بہترین ججوں میں سے ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین سے متعلق نیا قانون بن گیا

یہ تقرری مروجہ آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوئی ہے ۔ان کاگفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہمارے کچھ دوست قوم کو ہیجان کی کیفیت میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں، اب آئینی ترمیم ہوگئی، اس میں مزید بہتری لائی جاسکتی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *