پنجاب ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام: 7 ہفتوں میں 10 لاکھ موٹر سائیکل لائسنس جاری

پنجاب ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام: 7 ہفتوں میں 10 لاکھ موٹر سائیکل لائسنس جاری

پنجاب کی ٹریفک پولیس نے ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کی سرپرستی میں ایک شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے لاہور سمیت صوبے بھر میں صرف 7 ہفتوں میں 10 لاکھ موٹر سائیکل لائسنس جاری کیے ہیں۔

اس اقدام کے تحت، 5 لاکھ 42 ہزار 353 شہریوں نے موٹر سائیکل لرنگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے باقاعدہ موٹر سائیکل لائسنس بنوائے۔ اس کے علاوہ، 3,200 سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس کی دوبارہ حصولیابی کی، اور 4,300 شہریوں نے اپنے موٹر سائیکل لائسنس کی انڈوزمنٹ کروائی۔ بین الاقوامی موٹر سائیکل لائسنس کے لیے بھی 8,100 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار اب ایک ہی دن میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے خصوصی کاؤنٹرز، آن لائن پورٹل اور خدمت مراکز کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مرزا فاران بیگ نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں کی محفوظ ڈرائیونگ سے سڑکوں پر حادثات میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان نے شہریوں کے مثبت رویے پر شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ موٹر سائیکل لائسنس کی سہولت پر 100 فیصد مثبت فیڈ بیک موصول ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *