شہبازحکومت نے قرض لینے میں نگران حکومت کو بھی پیچھےچھوڑ دیا

شہبازحکومت نے قرض لینے میں نگران حکومت کو بھی پیچھےچھوڑ دیا

موجودہ  شہباز شریف حکومت  کے پہلے6 ماہ میں نگران حکومت کے 6 ماہ کےمقابلے قرضوں میں 561 فیصد اضافہ ہوا ہے اورمارچ سے اگست 2024، وفاقی حکومت کے قرض میں 5 ہزار 552 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران دورکے 6 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 840 ارب روپےاضافہ ہوا تھا جبکہ موجودہ شہباز شریف حکومت کے پہلے 6 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 5 ہزار 522 ارب روپے تک قرضوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔
اس حوالے سے سرکاری دستاویز کے مطابق قرضوں میں یہ اضافہ ستمبر 2023 سے فروری 2024 کےدوران ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

اگست 2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 70 ہزار362 ارب روپے ہو چکا ہے۔جبکہ فروری 2024 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 64 ہزار810ارب روپےتھا اور اگست2023میں وفاقی حکومت کاقرضہ 63 ہزار970ارب روپےتھا۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *