26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے چھبیسویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محمد انس نامی شہری نے وکیل عدنان خان کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے پاس قانون سازی کا اختیار ہے، دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کر سکتی ہے، پارلیمنٹ کو عدالتی امورپر تجاویز کرنے کا اختیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

چھبیسویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچہ اور اداروں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہے، آئینی ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا، ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی تعیناتی حکومت وقت کے پاس چلی گئی ہے۔

ججز تقرری کے جوڈیشل کمیشن کی ہیت کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، چھبیسویں آئینی ترمیم کو بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے منافی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *