نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کمیٹی اپنے چیئرمین کا انتخاب کرے گی اور وزارت قانون کے ذریعے تین سینیئر ترین ججوں کا پینل طلب کرے گی تاکہ ان میں سے ایک کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر تعینات کیا جا سکے۔ کمیٹی تین دن کے اندر سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کا تقرر کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہیں کریں گے : تحریک انصاف کا اعلان