پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما حامد خان نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف حامد خان کا میدیا سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ وکلا ءآئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے، کسی بھی صورت میں آئین اورعدلیہ پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارا فرض ہے آئین کے تحت عدلیہ کا تحفظ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کی تقرری سنیارٹی کی بنیاد پر ہونی چاہیے : سلمان اکرم راجہ
ان کا کہنا تھا کہ وکلا ء کو کالی بھیڑوں کو پہچاننا ہوگا، پارلیمنٹ کا آڈٹ ہونا چا ہیے ۔ حامد خان نے 25 اکتوبر کو یوم نجات کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وکلا ء تحریک کا مقصد آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کرنا اور عدلیہ کی آزادی کی بحالی یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے 4 سینیٹرز کے نام بھجوا دیے