پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے وا لے غدار ہیں : اسد قیصر کُھل کر بول پڑے

پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے وا لے غدار ہیں : اسد قیصر کُھل کر بول پڑے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اسد قیصرکا کہنا تھا کہ یہ ان کے نہیں پارٹی بانی عمران خان کے ووٹ تھے ، 26آئینی ترامیم کی حمایت میں ووٹ دیکر کمزوری دکھانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے کی سینیٹ میں نمائندگی کے بغیر قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں، لیڈر کی ہدایات کے مطابق احتجاجی تحریک کو مزید موثر بنائیں گے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ووٹ د ینے والوں نے پارٹی اور بانی تحریک انصاف کے ساتھ غداری کی۔

حکومت 26 ویں آئینی بل کے لئے تمام رولز اورطریقہ کارکو خاطرمیں نہیں لائی، یہ جو کچھ ہوا غیرآئینی ہے، قوم سے پُر اُمید ہیں کہ وہ بھرپور آواز اٹھائےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی ہدایات کےمطابق آگے کی طرف بڑھیں گے، اب ہماری جو اسمبلی ہوگی وہ عوامی اسمبلی ہوگی، جو بھی ہوگاپارٹی میں مشاورت سے کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:26ویں آئینی ترامیم منظور کی نہیں گئیں، کرائی گئی ہیں : اخترمینگل

دیگر جماعتوں سے بھی بات کریں گے۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس اسمبلی کو قانونی نہیں سمجھتے، یہ جعلی ہے، زین قریشی نے ووٹ نہیں دیا ، شاہ محمودقریشی قربانی دے رہے ہیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں منحرف اراکین کا فوری طور پر بائیکاٹ کریں، پارٹی انکوائری کرےگی جو ملوث ہے اس کے خلاف ایکشن لیاجا ئیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *