چیف جسٹس کے انتخاب سے متعلق خواجہ آصف کا اہم بیان آگیا

چیف جسٹس کے انتخاب سے متعلق خواجہ آصف کا اہم بیان آگیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ 25اکتوبر کے بعد حکومت کے خاتمے کی قیاس آرائی عدلیہ کی طرف کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی جانب سے کہا گیا کہ پچیس اکتوبر کا دن گزر نے دیں پھر ہم اس حکومت کو سنبھال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کیلئے بڑا دھچکاہے : آئی سی جےکا ردعمل آگیا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کیلئے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیںیہ تاثر بالکل بے بنیاد اور غلط ہے ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے تعیناتی کیلئے بننے والی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منیب اختر میں سے کون اگلا چیف جسٹس بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای میں پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کیلئے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟ تفصیلات آگئیں

پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ یہ تاثربھی غلط  اورہمارے خلاف پروپیگنڈہ ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ پی ٹی آئی کے جج ہیں، ہمارا کوئی جج نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *