وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر عائد جرمانے کی پالیسی میں تبدیلی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پالیسی تبدیل ہونے کے بعد اب مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونے والے بلوں پر 5 اور 10 فیصد سرچارج لگایا جائے گا۔ اگر بل 3 دن کی مقررہ تاریخ کے بعد ادا کیا جائے تو 5 فیصد اور 3 دن سے زیادہ تاخیر پر 10 فیصد سرچارج عائد ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونے والے بلوں پرعائد سرچارجز کو سلیبز میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ پہلے بجلی کے بلوں پر 10 فیصد ایل پی ایس چارج کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ لیسکو کے صارفین کو آن لائن بلوں کا اجراء کیا جائے گا، اور وہ متعلقہ ریونیو دفاتر سے مقررہ تاریخ میں توسیع کے لیے آن لائن بلز حاصل کرسکیں گے۔