ٹماٹر لہسن اور انڈے مزید مہنگے جبکہ پیاز ، ادرک اور آلوستے ہو گئے۔ برائلر گوشت کے نرخ برقرار رہے، زائد قیمتوں کی وصولی بھی جاری رہی۔
ٹماٹر کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ ہو گیا، سرکاری نرخ 110 روپے کلو مقرر کئے گئے لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر 140 روپے کلو تک فروخت کئے گئے لہسن کا سرکاری نرخ 15 روپے اضافے سے 575 روپے کلو مقرر ہوا ، مارکیٹ میں لہسن 700 روپے کلو تک بیچا گیا۔
ادرک کا سرکاری نرخ 25 روپے کمی سے 750 روپے کلو مقرر ہوا، تاہم مارکیٹ میں ادرک 900 روپے کلو تک رہی۔ پیاز کا سرکاری نرخ 5 روپے کمی سے 125 روپے کلومقر رکیا گیا لیکن مارکیٹ میں پیاز 150 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ آلو کا سرکاری نرخ 3 روپے کمی سے 82 روپے کلو مقرر کیا گیا۔
مارکیٹ میں آلو 90 روپے کلو فروخت ہوا۔ اسی طرح بند گوبھی اور پھول گوبھی 140 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پالک اور ساگ 50 سے 60 روپے کلور ہے ۔ برائلر گوشت کے نرخ بدستور 595 روپے کلو رہے ۔ فارمی انڈے ایک روپیہ اضافے سے 304 روپے درجن ہو گئے۔ انڈے کے نرخ میں تیزی کا امکان ہے۔