26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ایاز صادق کا قوم کو مبارکباد کا پیغا م

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ایاز صادق کا قوم کو مبارکباد کا پیغا م

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد کا پیغا م دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق نے کہا کہ آج کا دن ملکی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے منتخب نمائندوں نے پاکستان کے آئین میں 26 آئینی ترمیم کا بل منظور کیا ہے۔ آج ملک کے منتخب نمائندوں نے ملکر آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے تمام زعماء خراج تحسین کے مستحق ہیں، جن کی مسلسل محنت اور جدو جہد کے ذریعے 26 آئینی ترامیم کی منظوری کا حصول ممکن ہوا، سردار ایاز صادق نے کہا کہ دونوں ایوانوں سے 26 ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری پارلیمنٹ کی بڑی کامیابی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے 26 آئینی ترمیم کی منظوری میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو فیصلے بھی خود کرلے، شعیب شاہین کا ردعمل آگیا

اسپیکر نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِداخلہ محسن رضا نقوی، مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی کوششوں کو سراہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *