حکومتی اتحاد نے کالے ناگ کے نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیئے ہیں : حافظ نعیم الرحمٰن

حکومتی اتحاد نے کالے ناگ کے نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیئے ہیں : حافظ نعیم الرحمٰن

قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الر حمٰن کا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ سینیٹ میںپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) جماعتوں کے اتحاد نے کالے ناگ کے نہیں بلکہ عدلیہ کے دانت نکال د ئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 21اکتوبر 2024ءپاکستان اورعدلیہ کیلئے سیاہ ترین دن ہے: بیرسٹر گوہر

واضح رہے کہ سینیٹ میں ہونے والے اجلاس میں حکومتی اتحاد نے 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کر لی تھی۔ ترمیم کے حق میں 65 اراکین نے ووٹ دیا جس میں حکومتی اتحاد کے 58 ، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے 5 اور بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) مینگل کے دو سینیٹرز شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ تاریخ کی ایسی آئینی ترمیم ہے جس کا کسی کو معلوم نہیں : شیر افضل مروت

قبل ازیں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الر حمٰن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دئیے ہیں، صرف سینیارٹی ہی نہیں فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *