وینا ملک نے ایک بار پھر جیون ساتھی چن لیا، انسٹاگرام بائیو تبدیل

وینا ملک نے ایک بار پھر جیون ساتھی چن لیا، انسٹاگرام بائیو تبدیل

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے  دوسری شادی کا ارادہ کرلیا ، خود کو شہریا ر کی بندی قرار دے دیا۔

وینا ملک کی جانب سے خود کو شہریار کی بندی قرار دیئے جانے کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کی چہ میگوئیاں زور پکڑ گئیں، چند ہفتوں سےسوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ وینا ملک جلد دوسری شادی کرنے جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نے اپنے مسٹری مین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ شہریار چودھری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا۔

شہریار چوہدری نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اپنی متعدد انسٹاگرام پوسٹس میں وینا ملک کو مینشن کرتے ہوئے ان کے لیے جذبات کا اظہار بھی کیا، جس پر اداکارہ نے کمنٹس کرتے ہوئے اپنے نئے ساتھی کو بھی پیار بھرے جوابات دیے۔

شہریار چوہدری سے تعلقات کی چہ مگوئیوں کے بعد حال ہی میں وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام بائیو اپڈیٹ کرتے ہوئے خود کو شہریار کی ’بندی‘ قرار دیا۔

وینا ملک کا بتانا ہے  کہ کا شہریار کا تعلق بھی میری طرح اسلام آباد سے ہی ہے، ہماری چند ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار چودھری کو خوبصورت انسان پایا، شہریار کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور حافظ قرآن بھی ہیں۔

اگرچہ وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام بائیو میں اپنے لیے شہریار کی ’بندی‘ کا جملہ استعمال کیا، تاہم اس باوجود انہوں نے شہریار چوہدری کے انسٹاگرام اکائونٹ کو فالو نہیں کر رکھا اور نہ ہی شہریار کے اکائونٹ نے وینا ملک کو فالو کر رکھا ہے۔

واضح رہے وینا ملک کی 25 دسمبر 2013 کو دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی ہوئی تھی، 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لینے والی وینا ملک کے ان سے دو بچے بھی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *