حکومت جیل میں بیٹھے شخص سے خوفزدہ ہے : علی محمد خان

حکومت جیل میں بیٹھے شخص سے خوفزدہ ہے : علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کواغواء کر کے آئینی ترمیم کی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی بہو کو رات کے اندھیرے میں اغواء کیا گیا، پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو ابھی تک بے نقاب نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے 5رکنی وفد کو عمران خان سےملاقات کی اجازت مل گئی

سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کہاں گئی ؟ ۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کانفرنس ہماری بھی کامیابی ہے کیوں کہ ہم نے اپنا احتجاج موخر کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جیل میں بیٹھے ایک شخص سے خوفزدہ ہے، عمران خان نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہم ہر صورت برابری کی نمائندہ آئینی عدالت بنائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

وہ اسلامی بلاک بنانا چا ہتے تھے ،ا ن کو ابسلوٹلی ناٹ کی سزا دی گئی، حکومت کو من پسند چیف جسٹس چاہیے، ہمارے اراکین کو پیسوں کا لالچ دیا جا رہا ہے، ا ن کا مزید کہنا تھا کہ سعد اللہ بلوچ کی فیملی کو بھی اغواء کر لیا گیا ہے، ملک میں غنڈہ گردی کا ماحول ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *