اسلام آباد: 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری کیلیے ایوان بالا (سینیٹ) میں حکومتی اتحاد کو 60 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 24، مسلم لیگ (ن) کے 19، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 3 اور 4 آزاد ارکان موجود ہیں۔اسی طرح اے این پی کے 3 اور مسلم لیگ (ق)، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کا ایک ایک سینیٹر موجود ہے۔
حکومت کو باپ پارٹی کے 4 سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 5 سینیٹرز کی حمایت سے حکومت کے ووٹ 65 ہو جائیں گے۔ حکومت کو سینیٹ میں دوتہائی اکثریت کیلیے 64 ارکان کی حمایت درکار ہے۔