حسینہ واجد کے گرد گھیرا تنگ : بنگلہ دیشی عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

حسینہ واجد کے گرد گھیرا تنگ : بنگلہ دیشی عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

بنگلہ دیش میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر سابق پرائم منسٹر حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر د ئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ حسینہ واجد ماہ اگست میں طلبہ کی قیادت میں ہو نیوالےزبردست احتجاج کے بعد اقتدار سے علیحدہ ہو کر بھارت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں ۔

عدالتی حکم سنائے جانے کے بعد پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے اسے ایک ’’قابل ذکر دن‘‘ قرار دیا، بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر اسلام کا نامہ نگاروں سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو گرفتار کرنے اور 18 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کی تصدیق

حسینہ واجد کے علاوہ 45 دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے گئے ہیں جس میں سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ دور اقتدار میں ملک میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں ان کے سیاسی مخالفین کی بڑے پیمانے پر حراست اور ماورائے عدالت قتل بھی شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *