ویمنزٹی 20 ورلڈ کپ : آسٹریلیا کو شکست،جنوبی افریقا فائنل میں پہنچ گیا

ویمنزٹی 20 ورلڈ کپ : آسٹریلیا کو شکست،جنوبی افریقا فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےپہلےسیمی فائنل میں جنوبی افریقا آسٹریلیا کو شکست د یکر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

بیچ مونی 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ جنوبی افریقا کی آیابونگا کھاکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں جنوبی افریقا نے 135 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:ساجد خان نے ملتان میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

انیک بوش ناقابل شکست 74 رنز اور لورا وولوارڈ 42 رنز کی شانداز اننگزکھیلنے میں کامیاب ہوئیں ۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *