جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نےجے یو آئی میں فارورڈ بلاک سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں اسلم غوری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے چار سے پانچ ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے فارورڈ بلاک کی اطلاعات بے بنیاد اور ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں لائن لین کی خلاف ورزی پرچالان ٹکٹ جاری کرنیکا فیصلہ
ہمارے 8 ارکان قومی اسمبلی اور پانچ سینیٹرز ہیں ترجمان اسلم غوری کے مطابق ہمارے ایک سینیٹر عبدالشکور رابطے میں نہیں ہیں اور ان کے علاوہ 4 سینیٹرز اور 8 ارکان قومی اسمبلی قیادت سے رابطے میں ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی کے ڈرافٹ میں آئینی بینچ کی تجویز پی ٹی آئی کی ہے، رؤف حسن کا دعویٰ