آئینی ترمیم : (ن )لیگ ، پی پی اور جے یو آئی کامشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

آئینی ترمیم : (ن )لیگ ، پی پی اور جے یو آئی کامشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ ، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی رات گئے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات دو گھنٹے سے زا ئد ہوئی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک گھنٹہ سے زا ئد وقت کے لئے ملاقات میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم کا معاملہ، جے یو آئی کے تجویز کردہ ڈرافٹ کے اہم نکات سامنے آگئے

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف ، مسلم لیگ ن او پی پی کی قانونی ٹیم میں آئینی ترمیم کے مسودے پر مشاورت ہوئی۔ جے یو آئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومتی مسودے میں کچھ نقاط پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الر حمٰن کی جانب سے اپوزیشن ارکان کو ہراساں کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا۔مولانا نے کہا کہ ہم متفقہ طور پر آئینی ترمیم کے خواہاں ہیں۔ حکومت اپوزیشن ارکان سے متعلق اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بھی 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

حکومتی ٹیم نے جے یو آئی ف کو اپنے مسودے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔ تینوں رہنماؤں نے مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *