پنجاب اوراسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی 2 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے کمشنر کراچی حسن نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق 18 اور 19 اکتوبر شہر قائد میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی
احتجاج، ریلیوں اور مظاہروں پر فوری طور پر پابندی عائد ہوگی ، اس کے علاوہ کسی بھی جگہ 5 افراد سے زائد کے جمع پر ہونے پر پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان